بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا

جمعہ 5 فروری 2016 12:00

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 9 فروری کو کھیلا جائے گا

پونے ۔ 5 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 فروری۔2016ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 فروری کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 9 فروری کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا 12 فروری کو رانچی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 فروری کو وشاکاپٹم میں کھیلا جائے گا۔