’وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کو بیچنے کی ٹھان لی ہے ، شیر بہت دیر بعد اقتدار میں‌آیا ہے اور شیر کی بھوک بھی زیادہ ہے‘ ۔ پاکستانی صحافی مبشر لقمان نے وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کے نشتر چلا دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 12:06

’وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کو بیچنے کی ٹھان لی ہے ، شیر بہت دیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستان صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پی آئی اے کو بیچنے کی ٹھان لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اقتدار میں آنے سے قبل ہی یہ سوچ کر آئے تھے کہ پاکستان کی جو چیز اچھی ہے یا تو اُسے خرید لیں گی یا پھر اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں فروخت کروا دیں گے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان نے وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیر بہت دیر بعد اقتدار میں آیا اور شیر کی بھوکا ہے انہوں نے کہا شیر کی بھوک بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کا بل اگر سینیٹ میں منظور نہ کیا گیا تو پارلیمانی اجلاس بُلا کر اس بل کو بلڈوز کیا جائے گا۔ انہوں نے سینیٹر اعتزاز احسن کے موقف کی حمایت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پی آئی اے کو بیچ نہیں رہے خرید رہے ہیں ، انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سُنیں:

متعلقہ عنوان :