’انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو گلے میں‌رسی ڈال کر باہر نکالیں گے ‘ جس سے مجھے بہت تکلیف ہوئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دل کی بات کہہ دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 12:25

’انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو گلے میں‌رسی ڈال کر باہر نکالیں گے ..

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی اورکونسل سے مشترکہ خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے دھرنے کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ دھرنے والوں کی پارلیمانی سیٹیں خالی ہوں حالانکہ یہ اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی بھی ہو سکتا تھا لیکن ہم نے انہیں پارلیمنٹ سے باہر نہیں جانے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں نے کیا کچھ نہیں کیا اور ہمیں کتنا بُرا بھلا بھی کہا لیکن ہن ان کو پارلیمنٹ میں واپس لے کر آئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والے وزیر اعظم ہاؤس کے باہر آ گئے اورکہا کہ ہم وزیر اعظم کو گلے میں رسی ڈال کر باہر نکالیں گے جس میں بہت حیران ہوا اور مجھے بے انتہا دُکھ ہوا لیکن ہم نے جمہوریت کے صبر کیا اور سب کچھ خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کیا۔

متعلقہ عنوان :