ظاہری حسن سے باطنی حسن زیادہ خوبصورت ہونا چاہیے ‘ اداکارہ نور

جمعہ 5 فروری 2016 12:34

ظاہری حسن سے باطنی حسن زیادہ خوبصورت ہونا چاہیے ‘ اداکارہ نور

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ ظاہری حسن سے باطنی حسن زیادہ خوبصورت ہونا چاہیے ، خوبصورتی ہمیشہ برقرار نہیں رہتی مگر انسان کے اندر کی خوبصورتی اس کے مرنے کے بعد بھی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکتی ہے ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چہروں کی خوبصورتی دیکھنے کی بجائے انسان کی اندر والی خوبصورتی کی فائل ہوں اور اسی لیے میری زیادہ تر دوستی ایسے لوگوں کے ساتھ ہے جو کردار کے غازی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بناوٹی دور میں اچھے اور برے لوگوں کی تمیز ختم ہوتی جارہی ہے ،میں نے لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے ۔مگر اب میں پہلے سے زیادہ میچور ہو چکی ہوں اسی لیے ہر اچھی اور بری بات پر گہر ی نظر رکھتی ہوں ۔ نور نے مزید کہاکہ والد کے دنیا سے چلے جانے کے بعد مجھ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں اور آج بھی میں ہر خوشی کے موقع پر اپنے والد کی کمی شدت سے محسوس کرتی ہوں ۔