انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کو فکسنگ سے پاک کرنے کیلئے اینٹی کرپشن نگران گروپ قائم کردیا

جمعہ 5 فروری 2016 12:35

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کو فکسنگ سے پاک کرنے کیلئے اینٹی کرپشن ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کو فکسنگ سے پاک کرنے کیلئے اینٹی کرپشن نگران گروپ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں بورڈ کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلینگن نے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ کے ساتھ اینٹیگریٹی ورکنگ پارٹی کی سفارشات بھی پیش کیں جس کے بعد ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ایک اینٹی کرپشن نگران گروپ قائم کردیا گیا۔

ایگزیکٹیو کمیٹی چیئرمین، سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ ‘قانونی ماہر لوئیس ویسٹن ‘خود مختار اینٹی کرپشن ایڈوائزر جان ایبٹ شامل ہیں ‘ اے سی ایس یو کے چیئرمین رونی فلینگن اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن بھی بطور ممبران اس گروپ کا حصہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

گروپ ممبران سال میں ایک مرتبہ مل کر اینٹی کرپشن پالیسی ‘ اس کے اثرات اور نتائج کا جائزہ لینے کے ساتھ کھیل کوفکسنگ کی برائی سے پاک کرنے کے لیے مشورے بھی دیں گے ‘آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں 8 مارچ سے 3 اپریل تک بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کی تیاریوں پر اطمینان ظاہر کرنے کے ساتھ آپریشنل بجٹ میں اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ شیڈولنگ اور اسٹرکچر کا بھی جائزہ لینے کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹوئنٹی 20 لیگز کی بہتات کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کو سب سے مقدم رکھنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :