ماسٹرز چیمپئنز لیگ ‘ سیجی ٹیریز اسٹرائیکرز ،ورگو سپر کنگز اپنے اپنے میچ جیت گئیں

جمعہ 5 فروری 2016 12:35

ماسٹرز چیمپئنز لیگ ‘ سیجی ٹیریز اسٹرائیکرز ،ورگو سپر کنگز اپنے اپنے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے کھیلے گئے میچ میں سیجی ٹیریز اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں تین وکٹ پر 227رنز بنائے ۔سیجی ٹیریز اسٹرائیکرز کی جانب سے سابق سری لنکن قائد مہیلا جے وردھنے نے عمدہ بیٹنگ کی، اْنہوں نے 60 گیندوں پر 124رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں لیبرا لیجنڈز کے بیٹسمین بڑے ہدف کے سامنے نہ ٹھہر سکے، شان ارون نے بیس گیندوں پر 55رنز بنائے تاہم لیبرا لیجنڈز سات وکٹ پر 163رنز تک ہی پہنچ سکی۔

بونڈ اور ویٹوری نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ‘دوسرے میچ میں لیو لائنز نے ورگو سپْر کنگز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 146رنز بنائے، فرینکلن نے 44رنز کی اننگز کھیلی۔جواب میں سنسنی خیز انداز میں ورگو سپر کنگز نے 146 رنز کا ہدف اننگز کی آخری گیند پر ہدف چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :