کراچی : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے بھی جھوٹ بولا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے حیرت انگیز انکشاف کر ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 12:43

کراچی : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے بھی جھوٹ بولا۔ ڈاکٹر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیاکہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر ویز کے نام سے ایک اور ائیرلائن بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے ساڑھے چھ ارب ڈالر کا قرضہ لیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اگست میں آئی ایم ایف کو لکھا جس میں انہوں نے لکھا کہ ہم اچھے لوگ ہیں اور آپ سے قرضہ مانگ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس درخواست میں ٹیکنیکل میمورنڈم آف انڈرس سٹینڈنگ کے دو ٹیبلز ہیں جس میں لکھا گیا ہے کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری کرنے سے قبل تمام کونسل آف کامن انٹرسٹ سے منظوری لے لی ہے ۔

جس کا مطلب ہے کہ تمام وزرائے اعلیٰ بیٹھتے ہیں لیکن ایسا کوئی اجلا س نہیں ہو اجس کا مطلب ہے کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے جھوٹ بولا۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی بہتری اور بحالی ن لیگ کے 2013کے منشور میں شامل تھی لیکن اب پرویز رشید سمیت تمام حکومتی اراکین اس بات سے انحراف کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا کبھی نہیں کہا اور نہ ہی ہمارے منشور میں ایسا کوئی پوائنٹ تھا۔

ن لیگ نے ویب کے اوپر سے بھی منشور میں موجود اس پوائنٹ کو غائب کر دیا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کہ پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کو ختم کرکے ایک اور ائیر لائن لا جا رہی ہے جس کا نام بھی تجویز کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ نئی ائیر لائن کا نام پاکستان انٹر نیشنل ائیر ویز رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: