سلمان خان کا ماورا حسین کی فلم پرگانے چرانے الزام لگا دیا

میری فلم لکی اور صنم تیری قسم کے ہدایت کار نے ہیمیش سے میرا گانا چرا لیا ہے‘ٹویٹر پیغام

جمعہ 5 فروری 2016 12:57

سلمان خان کا ماورا حسین کی فلم پرگانے چرانے الزام لگا دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ خان نے پاکسانی ہیروئن ماورا حسین کی آنے والی فلم صنم تیری قسم پر گانا چرانے کا الزام لگا دیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان جو کہ اپنے چٹکلوں اور دبنگ انداز کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بالی وڈ ڈیبیو فلم صنم تیری قسم جو کہ کل ہی ریلیز ہونی ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا میری فلم لکی اور صنم تیری قسم کے ہدایت کار نے ہیمیش سے میرا گانا چرا لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :