شاہ رخ اور عامر اب رائے دینے سے بھی ڈریں گے‘سونم کپور
جمعہ 5 فروری 2016 12:57
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے عدم برداشت کے بیانات کے حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں منفی ردعمل کے باعث اب میڈیا میں اپنی رائے دینے سے گھبرائیں گے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنی آنے والی فلم نیرجا کے ایک گانے ’آنکھیں ملیں گی ڈر سے‘ کی رونمائی کی تقریب پر سونم کپور نے شاہ رخ اور عامر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف تصور کریں ہم نے شاہ رخ اور عامر کے ہندوستان میں بڑھتی عدم برداشت پر دیے گئے بیان کے بعد کیسا ردعمل دیا تھا۔
اب وہ منفی ردعمل کے باعث اپنی بات بتانے اور تبصرہ کرنے سے بھی ڈریں گے۔سونم کا ماننا ہے کہ ملک میں رہنے والے تمام افراد کو ایک دوسرے کی ذاتی رائے کا خیال کرنا چاہیے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھاکہ ہمیں ایسے لوگوں کی حمایت کرنی چاہیے جن کی اپنی رائے ہوتی ہے پھر چاہے وہ اچھی ہو یا بری۔ سب کو اپنی بات کہنے کا حق ہے۔سونم کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں کی ذاتی رائے پر اتنا تنقیدی ردعمل دینا صحیح نہیں ہے اس سے وہ اپنی رائے کا اظہار کرنا بن کردیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شاہ رخ خان اور عامر خان نے ہندوستان میں بڑھتی عدم برداشت پر بیان دیا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.