دیپیکاپڈوکون نے ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

دیپیکا پڈوکون اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی عکسبندی کیلئے کینیڈا روانہ

جمعہ 5 فروری 2016 13:08

دیپیکاپڈوکون نے ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی عکسبندی کے لئے کینیڈا روانہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

دیپیکا پڈوکون نے بالی وڈ میں اداکاری کا لوہا منوانے کے بعد ہالی وڈ کی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔فلم کا نام ایکس ایکس ایکس۔دی ریٹرن آف ایگزینڈر کیج ہو گا۔فلم میں وہ اداکار ون ڈیزل کے مدمقابل ہیروئن جلوہ گر ہونگی۔اداکارہ نے فیس بک فین پیچ پر اپنی تصاویر بھی جاری کیں ہیں۔فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :