شہریار خان نے پی ایس ایل کا انعقاد بڑی کامیابی قرار دیدیا ،نجم سیٹھی کا آئندہ ایڈیشن کے ایک دو میچز پاکستان میں کرانیکا وعدہ

جمعہ 5 فروری 2016 14:35

شہریار خان نے پی ایس ایل کا انعقاد بڑی کامیابی قرار دیدیا ،نجم سیٹھی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے پی ایس ایل کے انعقاد کو بڑی کامیابی قراردیا۔ کہتے ہیں لیگ سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا، جبکہ پاکستان سپرلیگ کے چیف ایگزیکٹیو نجم سیٹھی نے آئندہ ایڈیشن کے ایک دو میچز پاکستان میں کرانے کا وعدہ بھی کیا۔شہریارخان نے لیگ کے انعقاد پریواے ای حکومت اور کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ لیگ سے پاکستان کرکٹ میں انقلاب آ جائے گا۔

(جاری ہے)

لیگ سے ملک کے کھلاڑیوں خصوصا نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوگا،ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا،کو شش ہوگی کہ ایک دو سیزنز کے بعد لیگ کا انعقاد کا پاکستان میں ہو۔ لیگ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد ملے گی۔تقریب کے دوران پی ایس ایل کے سرپرست اعلی نجم سیٹھی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ سپرلیگ کے انعقاد میں کئی مشکلات آئیں مگرکامیاب رہے۔پاکستان سپرلیگ کا رنگا رنگ میلا تئیس فروری تک جاری رہے گا۔