حجاب پہننے والی مسلم امریکی ایتھلیٹ خاتون نے ریو اولمپکس کیلیےمنتخب ہوکر تاریخ رقم کردی
جمعہ 5 فروری 2016 14:52
نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5فروری- 2016ء) کہا جاتا ہے کہ عزم پختہ اور ارادے غیر متزلزل ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ کارنامہ امریکی مسلم خاتون اتھلیٹ نےکرکے دکھایا جنہوں نے حجاب پہن کر اپنی شاندار کارگردگی سے منتظمین کو اولمپک کیلیے انکا انتخاب کرنے پر مجبور کیا جسکے بعد وہ 2016ء میں ریو ڈی جنیرو میں ہونیوالے اولمپک مقابلوں میں حجاب پہن کر حصہ لینے والی پہلی امریکی خاتون بن جائیں گیں ۔
امریکی ریاست نیو جرسی کی حجاب پہننے والی ایتھلیٹ مسلم خاتون ابتہاج محمد کو امریکی اولمپک دستے میں شامل کرلیا گیا ہے جسکے بعد وہ پہلی امریکی خاتون بن جائیں گی جو حجاب پہن کر مقابلوں میں حصہ لیں گی ۔ گزشتہ چند روز ان کے لیے بہت سخت اور اور پرتجسس تھے جب انہوں نے اولمپک میں شامل ہونے کیلیے فائنل ٹیسٹ دیا ۔(جاری ہے)
یونان کے شہر ایتھنز میں ہونیوالے اس فائنل ٹیسٹ میں انہیں اولمپک کے لیے منتخب کرلیا گیا جو ابتہاج کے لیے تاریخی لمحہ ثابت ہوا ۔
انکا حوصلہ اور بھی بڑھ گیا جب امریکی صدر براک اوباما نے بالٹی مور میں مسجد میں اپنی تقریر کے دوران انتہاج کو مجمع میں کھڑا کیا تو انہیں زبردست داد ملی جبکہ امریکی صدر نے انکا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ سونے کا تمغہ جیت کر آئیں اور کوئی دباو مت لیں، بھر پور جذبے اور سکون سے کھیلیں ۔ امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ابتہاج محمد کا کہنا تھا کہ مسلمان خاتون کی حیثت سے انکی جدوجہد امریکی مسلمانوں کیلیے ہے جبکہ مسلمان اسوقت ایک دوراہے پر کھڑے ہیں اور ان کیلیے یہ خراب وقت ہے ، اگر مسلمانوں کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو نہ روکا گیا تو صورتحال اور بھی خراب ہوجائیگی ۔ ابتہاج کا اپنے انتخاب پر کہنا تھا کہ وہ نہ صرف اپنے خوابوں کی تعبیر کر رہی ہیں بلکہ اپنی امریکی ہم وطنوں کے خواب کو بھی پورا کریں گیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.