باجوڑ ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بارود سے بھری 100بوریاں برآمد

جمعہ 5 فروری 2016 15:21

باجوڑ ایجنسی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، بارود سے بھری 100بوریاں برآمد

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بارود سے بھری 100بوریاں برآمد کر لیں،ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی، جس کے دوران ایک ٹرک کو روک کر اس کی چیکنگ کی گئی ،ٹرک میں بارود موجود تھا جسے بوریوں میں چھپایا گیا تھا تاہم دوران چیکنگ بارود سے بھری 100بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق اندیشہ ہے کہ بارودی مواد تحریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، بارودی مواد اور ٹرک قبضہ میں لے کرکارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :