سندھ حکومت نے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے خلاف مقدمات کی تیاری شروع کردی

جمعہ 5 فروری 2016 15:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) سندھ حکومت نے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے خلاف مقدمات کی تیاری شروع کردی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے سابق وزیراعلیٰ کے دور میں ایم پی او کے تحت سنگین جرائم میں سزا یافتہ مجرموں کو رہا کرانے سے متعلق شواہد اکٹھے کرلیے۔سندھ حکومت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف مقدمات بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے سابق وزیراعلیٰ کے دور میں ایم پی او کے تحت سنگین جرائم میں سزا بھگتنے والے مجرموں کو رہا کرانے سے متعلق شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ سابق وزیراعلی نے ایک سیاسی جماعت سے ڈیل کرکے مجرموں کو رہا کرایا، جبکہ رہا ہونے والے کئی ملزمان بیرون ملک فرار ہو گئے۔حکومتی ذرائع کے مطابق ارباب غلام رحیم نے سیاسی جماعت کے16 مجرموں کو ایم پی او کے تحت رہا کرایا تھا، جبکہ2003 میں کراچی سینٹرل جیل سے8، حیدرآباد سے ایک اور ملیر جیل سے 7 قیدی ایم پی او پر رہا کیے گئے تھے۔ رہا ہونے والوں پر قتل اور اغواء سمیت 59 سنگین مقدمات تھے، جبکہ ایک مجرم 10 مقدمات میں قید تھا۔

متعلقہ عنوان :