یوم یکجہتی کشمیر:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر مکمل ہڑتال،مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،آزمائش کی گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،بار صدر محمد طیب

جمعہ 5 فروری 2016 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر یوم یکجہتی کشمیر کے باعث مکمل ہڑتال کی گئی جس کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اس موقع پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد طیب نے آن لائن کو بتایا کہ وکلاء برادری اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں وکلاء برادری مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی سخت مذمت کرتی ہے اور وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے اور آزمائش کی ہر گھڑی میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں

متعلقہ عنوان :