آئندہ کبھی بھی اپنے پروڈکشن ہاوٴس میں سیکس کامیڈی یا بالغان کیلئے تیا ر کی جانے والی فلموں کو پروڈیو س نہیں کرونگا ، جان ابراہم

جمعہ 5 فروری 2016 15:38

آئندہ کبھی بھی اپنے پروڈکشن ہاوٴس میں سیکس کامیڈی یا بالغان کیلئے تیا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکار جان ابراہم سیکس کامیڈی فلمیں پروڈیوس کرنے میں خاصی شہرت رکھتے ہیں۔ علا وہ ازیں اداکار فنی سفر کے دوران کئی ایک بولڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔ لیکن اب انہوں نے بتایا کہ وہ آئندہ کبھی بھی اپنے پروڈکشن ہاوٴس میں سیکس کامیڈی یا بالغان کیلئے تیا ر کی جانے والی فلموں کو پروڈیو س نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اداکار نے انٹرویو دیتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ وہ برباد ہو جائیں گے تاہم اس قسم کی فلمیں کبھی دوبارہ پروڈیوس نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق سیکس کامیڈی فلمیں درست نہیں ہیں ان سے معاشرے میں برائی کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔جن ابراہم کا کہنا تھا کہ بطور اداکار انھیں مزاحیہ فلموں میں اداکاری کرنا بے حد پسند ہے لیکن آئندہ وہ کبھی کسی بولڈ فلم میں اداکاری نہیں کریں گے ،اور نہ ہی ایسی کوئی فلم پروڈیوس کریں گے- ۔