پریانکا چوپڑا کی موبائل تصاویر شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر اداکارہ کے فالورز کی تعداد 5ملین ہو گئی

جمعہ 5 فروری 2016 15:38

پریانکا چوپڑا کی موبائل تصاویر شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر اداکارہ کے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) سابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا کی موبائل تصاویر شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر اداکارہ کے فالورز کی تعداد 5ملین ہو گئی ہے۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ اپنے پرستاروں کی بے لوث محبت کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں وہ صرف انکے چاہنے والوں کی محبت اور دعاوٴں کا ثمر ہے۔واضح رہے اداکار ہ آجکل اپنی پہلی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز ”کوانٹکو“ کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں۔ دوسری جانب بولی ووڈ میں اداکارہ جلد پرکاش جاہ کی نئی آنے والی فلم ”جئے گنگا جل“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی-

متعلقہ عنوان :