سلمان خان کیخلاف ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی

جمعہ 5 فروری 2016 15:38

سلمان خان کیخلاف ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) بھارتی سپریم کورٹ میں سلمان خان کیخلاف ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہٹ اینڈرن کیس میں بھارتی اداکارسلمان خان کی رہائی کیخلاف مہاراشٹرحکومت نے درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ عدالت نے ہٹ اینڈ رن کیس 2002میں سلمان خان پر سے تمام چارجز ختم کر کے انہیں باعزت بری کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :