بھارتی گلوکار سونو نگم کا دوران پرواز گانا گانا ائیر لائن عملے کو مہنگا پڑ گیا
سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 15:44
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : بھارتی گلو کار سونو نگم کا دورانٍ پرواز گانا گانا جہاز کے عملے کو مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر لائن جیٹ ایئر ویز کی پروازجودھا پور سےممبئی جا رہی تھی، اسی پرواز میں گلوکار سونو نگم بھی سوار تھے،گلوکارکو جہاز میں دیکھ کر مسافروں نے ان سے گانے کی فرمائش کر دی۔ جس پر سونو نگم نے مسافروں کی فرمائش پر دو گانے گا دئے ۔
جن میں سے ایک گانا معروف بھارتی فلم ویر زارا جبکہ دوسرا گانا رفیوجی کا تھا۔ سونو نگم کے گانا گاتے کی ویڈیو بھی جہاز میں موجود ایک مسافر نے انٹر نیٹپر اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہوگئی، ویڈیو دیکھتے ہی جیٹ ایئر ویز حکام برہم ہو گئے اور دوران پرواز غیر ذمےداری برتنے پر ایئر ویز انتظامیہ نے طیارے میں سوار عملے کی کلاس لے لی اور تمام کیبن کرو ممبرز کو معطل کر دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.