ارجٹنائنی کھلاڑی پر چینی کلب کی قسمت کی دیوی مہربان ، لوکس پریٹو کیلیے ایٹ لٹیکو مائنیروکو 15ملین یوروکی پیش کش

جمعہ 5 فروری 2016 16:17

ارجٹنائنی کھلاڑی پر چینی کلب کی قسمت کی دیوی مہربان ، لوکس پریٹو کیلیے ..

ریو ڈی جینیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء‘ ) ایٹ لٹیکو مائنیرو کو مبینہ طورپر ارجنٹائن کے کھلاڑی لوکس پریٹو کے لیے ہیبیائی چائنا فارچون کی طرف سے 15ملین یورو کی پیش کش موصول ہوئی ہے ، سیم بافٹ نیوز پوٹل نے گذشتہ روز کہا کہ یہ پیش کش گوانگ ژو ایور گرانڈے کی طرف سے 27سالہ کھلاڑی کے لیے 13ملین یورو کے ناکام بولی کے بعد دی گئی ہے ، پوٹل کا کہنا ہے کہ ”ایٹ لٹیکو مائنیرو ایسی صورتحال میں پھنس گیا کہ جہاں اس قسم کی پیش کش کو مسترد کرنا قریباً ناممکن ہے ، پریٹو نے دسمبر 2014میں ویلز سارس فیلڈ کی طرف سے کلب میں شمولیت کے بعد سے ایٹ لٹیکو کی طرف سے 59میچوں میں 30گول سکور کیے ہیں ،ہیبیائی چائنا فارچون کلب گذشتہ سال ملک کے دوسرے سکینڈ ڈویثرن کے دوسرے نمبر پر آنے کے بعد چین کی سپر لیگ میں پہنچ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :