Live Updates

عمران خان کا نام اب احتجاج خان رکھ دینا چاہےے کیونکہ انہیں اب ملک میں احتجاج اور دھرنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا ہے قوم ان کے پہلے دھرنے کے نتائج اب بھی بھگت رہی ہے:ملک امجد غوری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 5 فروری 2016 16:31

عمران خان کا نام اب احتجاج خان رکھ دینا چاہےے کیونکہ انہیں اب ملک میں ..

ہارون آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءملک امجد غوری نے عوامی پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا نام اب احتجاج خان رکھ دینا چاہےے کیونکہ انہیں اب ملک میں احتجاج اور دھرنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا ہے قوم ان کے پہلے دھرنے کے نتائج اب بھی بھگت رہی ہے عمران خان نے کئی ماہ تک ملکی معیشت کو مفلوج کرنے والا دھرنا جاری رکھا اور ان کے مطالبہ پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے بھی الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا عمران خان ایک بار پھر اسی قسم کے راستے پر چلنے کی باتیں کر رہے ہیں عمران خان کو اب ہٹ دھرمی کی بجائے سیاسی سنجیدگی اور سیاست کی بصیرت سیکھنا ہو گی ملکی قیادت کے لےے اپنے آپ کو موزوں ہونے کے دعویدار کی شخصیت میں اس قسم کا غیر محتاط اور لاپرواہی و بے نیازی کا پہلو کسی بھی طرح سیاست کے اسرار و رموز کے لےے نامناسب ہے ملک کو اس مرحلے پر مدبر قیادت ہی سنبھال سکتی ہے اور پاکستان میں میاں محمد نواز شریف سے بہتر قائدانہ صلاحیتوںکا حامل کوئی اور لیڈر دوردور تک نظر نہیں آتا ہے سیاست میں فہم وفراست اور قومی جذبے سے سرشار میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کی منزل کے لےے امید کی کرن اور خوشحالی کا استعارہ ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :