پاکستان سپر لیگ ،کرس گیل اپنی جارحانہ بلے بازی کے جوہر دکھانے میں ناکام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 5 فروری 2016 16:37

پاکستان سپر لیگ ،کرس گیل اپنی جارحانہ بلے بازی کے جوہر دکھانے میں ناکام

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے کر س گیل ناکام ہوگئے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری میچ میں کراچی گنگز کے کپتان شعیب ملک نے پہلا اوور کرایا جس کی پہلی گیند پر گیل نے 2رن لیے اور تیسری گیند باؤنڈری سے باہر پھینکی تاہم چوتھی گیند پر بھی چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔