پاکستان کے تھنک ٹینک جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے 20 تھک ٹینکس میں شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 فروری 2016 17:09

پاکستان کے تھنک ٹینک جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے 20 تھک ٹینکس میں شامل

پینسلوینیا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 فروری 2016ء) : پاکستان کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کے تھنک ٹینک جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے بیس تھنک ٹینک میں شمار ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پینسلوینیا یونیورسٹی کے تھنک ٹینکس اور سول سوسائٹی پروگرام کی جانب سے شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے دو اداروں نے جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے بیس تھنک ٹینکس میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

The Sustainable Development Policy Institute )SDPI) کو 15ویں جبکہ Pakistan Institute of International Affairs) PIIA) کو جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے بیس تھنک ٹینک کی فہرست میں 18ویں پوزیشن حاصل ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل افئیرز کا فوکس یہ جغرافیائی اور دیگر ممالک کی خارجہ پالیسیاں ہیں ۔ جبکہ SPDI مجموعی طور پر پاکستان سمیت جنوبی ایشیا سے نمائندگی کے ساتھ عالمی سطح پر پائیدار ترقی کمیونٹی فراہم کرتا ہے ۔یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے اپنائی گئی رول پالیسی کے دنیا بھر کی حکومت اور سول سوسائٹی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :