بنگلہ دیش نے نیپال کو 6وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے 212رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر48.2اوورز میں پورا کر لیا بنگلہ دیش کیذاکر حسین کے 75اور مہدی حسن مرزا کے 55رنز، نیپال کیسنیل دھاملہ نے کی 2وکٹیں دوسرا کورٹر فائنل بھارت اور نمبیبیا کے مابین (کل)ہفتہ کو کھیلا جائے گا

جمعہ 5 فروری 2016 17:21

بنگلہ دیش نے نیپال کو 6وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے ..

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) بنگلہ دیش نے نیپال کو 6وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے 212رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر48.2اوورز میں پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر حسین 75اور مہدی حسن مرزا 55رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ پیناک گوش 32اور جوئے راز شیخ38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیپال کی جانب سے سنیل دھاملہ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرا کورٹر فائنل بھارت اور نمبیبیا کے مابین (کل)ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔نیپال نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے۔

(جاری ہے)

نیپال کی جانب سے راجو جیال 72،سنیل د ھاملہ25،رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین نے 2، مہدی حسن رانا،مہدی حسن مرزا اور صالح احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم نے 212رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر48.2اوورز میں پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے ذاکر حسین 75اور مہدی حسن مرزا 55رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ پیناک گوش 32اور جوئے راز شیخ38رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نیپال کی جانب سے سنیل دھاملہ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزاکو میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دوسرا کورٹر فائنل بھارت اور نمبیبیا کے مابین (کل)ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔