امریکی خاتون تیراک کا عالمی ریکارڈ،گہرے سمندر میں51گھنٹے 25منٹ گزار دیئے

جمعہ 5 فروری 2016 17:21

امریکی خاتون تیراک کا عالمی ریکارڈ،گہرے سمندر میں51گھنٹے 25منٹ گزار ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر خاتون تیراک کرسٹی کیول نے گہرے پا نی میں مسلسل2دن سے زائد وقت گزار کر عا لمی ریکا رڈ قا ئم کر دیا ہے۔کرسٹی نے یہ کا رنا مہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے گہرے سمندر میں سرانجا م دیا جہا ں کئی افراد پر مشتمل ایک معاون عملے نے مسلسل51گھنٹے 25منٹ تک کرسٹی کے لئے آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

گہر ے پا نی میں لگا تا ر2دن اور 3 گھنٹے اور25منٹ 17سے 22فٹ گہرے پانی میں مسلسل گزا رتے ہوئے کرسٹی نے اپنی عام زندگی کا معمول اپنایااور نہ صرف فارغ وقت میں گیمز کھیلے بلکہ وقت گزاری اورجسمانی پھرتی برقرار رکھنے کے لئے ورزش بھی کی۔واضح رہے کہ کرسٹی کی اس انوکھی کاوش کے اعتراف میں گینز انتظامیہ نے اسے آب کسی خاتون کی دنیا کی طویل ترین اسکوبا ڈائیونگ کی حیثیت سے اپنی ریکارڈ بک میں بھی شامل کرلیاہے۔جس سے حاصل ہونیوالی رقم کرسٹی نے کینسر کے امدادی مقاصد میں دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔