موجودہ حکومت مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے،لیگ

ی خواتین رہنماء کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کور ایشو ہے اس کو حل ہونا چاہیے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اور آزاد ی کی جدو جہدمیں ان کے شانہ بشانہ ہیں،مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی تقریب سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء) موجودہ حکومت وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد مسئلہ کشمیر حل ہو گا، بھارت نے کشمیرپر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک کور ایشو ہے اس کو حل ہونا چاہیے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ ہیں جو کہ 68سال سے حق خوداردیت کے حصول کیلئے کوشاں ہیں اور اب تک بے شمار قربانیاں دے چکے ہیں اور بھارتی مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں مگر اپنی آزادی کی جدوجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے اس پر ہم انکو سلام پیش کرتے ہیں اور یہ اس عزم اعادہ کرتے ہیں کہ ہم بھی ان کی اس آزاد ی کی جدو جہدمیں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاریوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شعبہ خواتین کیطرف سے مرکزی میڈیا سنٹر میں منعقدہ تقریب سے پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی صدر سینیٹر نزہت صادق، نجمہ حمید، سردار نسیم، ایگزیکٹیو ممبر کل جماعتی حریت کانفرنس اشتیاق حمید، سردار محمد صدیق، مسلم لیگ آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی نائب صدور نسیمہ وانی، ذہینہ شائق، تہمینہ خان،ریحانہ خان، گلنار اقبال، شہناز میر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرمریم صدیق،عظمت ظفر، شازیہ رفیق، صوبیہ ، نسیمہ بیگم، طاہرہ شمریز،مصباح ارواح، افشال خان، احمر خان ، حنان خان،علیشبہ اشتیاق ، ارحم خان، حسن عمران اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران بڑی تعداد میں موجود تھیں۔مقررین نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں امن کے تمام راستے مسئلہ کشمیر سے ہو کر گذرتے ہیں بھارت کو چاہیے کو وہ کشمیریوں جاری مظالم کا سلسلہ بند کرتے ہوئے سنجیدہ مذاکرات کرے۔کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر جرات و بہادر ی اجاگر کیا ہے اور اب اقوام عالم باور کروایا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن اور ترقی ناممکن ہے۔