وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہالینڈ کی ملکہ ا اور صدر عالمی بینک کے ممکنہ دورے کے انتظامات کا جائزہ

جمعہ 5 فروری 2016 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ،ہالینڈ کی ملکہ میکسیما اور صدر عالمی بینک کے ممکنہ دورے کے انتظامات،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، غربت خاتمہ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہالینڈ کی ملکہ میکسیما اور صدر عالمی بینک کے ممکنہ دورے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیراعظم یوتھ لون سکیم اور الیکٹرانک بینکنگ سروسز کے متعلق بریفنگ دی گئی اور ان کی توسیع کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور غربت خاتمہ پروگرام (پی پی اے ایف) کا جائزہ لیا گیا

متعلقہ عنوان :