انعام میں جیتنے والی خاتون کا ہی نہیں بکہ ٹکٹ کے لیے پیسے دینے والے کا بھی حصہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 5 فروری 2016 19:16

انعام میں جیتنے والی خاتون کا ہی نہیں بکہ  ٹکٹ کے لیے پیسے دینے والے ..

عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ فلوریڈا کی جس خاتون کا 1 ملین ڈالر لاٹری جیک پاٹ انعام نکلا ہے، اس میں سے اسے سابق بوائے فرینڈ کو 2لاکھ 91 ہزار ادا کرنا ہونگے۔سابق بوائے فرینڈ کا کہنا ہے کہ انعامی ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے، اس نے ہی دئیے تھے۔
اورلینڈو سنٹینل کے مطابق سی می نول کاؤنٹی کی عدالت کئی گھنٹے کے غور کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ انعام میں سابق بوائے فرینڈ کا بھی حصہ ہے۔

(جاری ہے)


62سالہ سابق بوائے فرینڈ ہاؤرڈ براؤنگ کا دعویٰ ہے کہ اس کے اور اس کی سابق گرل فرینڈ 62 سالہ لیان پوئیرئیر کے بیچ معاہدہ تھا کہ جو بھی انعام نکلے گا اسے آدھا آدھا بانٹ لیں گے۔انعام نکلنے کے بعد لیان معاہدے سے پھر گئی۔لیان کا کہنا ہے کہ جس انعام پر براؤنگ نے مقدمہ کیا ہے ، وہ ان کے تعلقات ختم ہونے کے کچھ مہینے بعد نکلا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لیان اپنے معاہدے کے مکری ہے، جبکہ براؤنگ کے وکیل کا کہنا ہےکہ اس کے موکل کو رقم کے ساتھ کئی سالوں کا سود بھی دیا جائے۔