کشمیرمذاکرات نہیں جہاد سے ہی آزاد ہوگا ،مذہبی وسیاسی جماعتوں کااعلان

کشمیرکی آزادی تک بھارت سے مذاکرات اوردوستی نہیں ہوسکتی ،بھارت سے مذاکرات کرنے والے کشمیرکی آزادی کاٹائم فریم دیں،بھارت دوستی کی زبان نہیں سمجھتا کشمیرسے قبضہ ختم نہ کیاتوبھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے، گلگت بلتستان کو کشمیرسے کوئی جدانہیں کرسکتا انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل ودیگررہنماؤں کا یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب

جمعہ 5 فروری 2016 19:43

اسلام آباد(ااُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین نے کہاہے کہ کشمیرمذاکرات نہیں جہاد سے ہی آزاد ہوگا کشمیرکی آزادی تک بھارت سے مذاکرات اوردوستی نہیں ہوسکتی بھارت سے مذاکرات کرنے والے کشمیرکی آزادی کاٹائم فریم دیں پڑوسی سے دوستانہ تعلقات ضروررکھیں مگرپڑوسی جب گریبان میں ہاتھ ڈالے توپھرتعلقات نہیں رہ سکتے بھارت دوستی کی زبان نہیں سمجھتا بھارت نے مقبوضہ کشمیرسے قبضہ ختم نہ کیاتوبھارت کے بھی روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں گے گلگت بلتستان کو کشمیرسے کوئی جدانہیں کرسکتا ۔

وہ جمعہ کو یکجہتی کشمیرکونسل کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی سے آبپارہ چوک میں خطاب کر رہے تھے۔ ریلی سے انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل ،راہ حق پارٹی گلگت بلتستان کے صدرحمایت اﷲ ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامرمغل ،انجمن تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری ،مسلم لیگ ن اسلام آبادکے رہنماء راجہ عظمت جاوید،راہ حق پارٹی آزادکشمیرکے رہنماء مولاناخورشیدانور،مفتی عبدالقیوم ،جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ عبدالعزیزچشتی ،علامہ زبیرقاسم قاسمی ،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنماء مولاناعبدالرؤف ودیگرخطاب کیا قبل ازیں لال مسجدسے آبپارہ چوک تک یکجہتی کشمیرریلی نکالی گئی جس کی قیادت مولانافضل الرحمن خلیل ،عبدالرحمن معاویہ ودیگرنے کی اس موقع پرمظاہرین نے کتبے اٹھارکھے تھے جس پرنعرے درج تھے کہ کشمیری مظلوم مسلمانوں ہم تمھارے ساتھ ہیں ،مودی سرکارکشمیرمیں ظلم بندکرو،کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الااﷲ ،کشمیرکے بغیرپاکستان نامکمل ہے ،کشمیرکی آزادی تک جہادجاری رہے گا کشمیرقراردادمذمت نہیں ہندوکی مرمت سے آزادہوگا کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد پر اقوام متحدہ خاموش کیوں؟ آبپارہ چوک میں انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری مسلمانوں نے اپنی آزادی کے لیے دنیاکی طویل ترین جنگ لڑی ہے مگران کاقصوریہ ہے کہ وہ کشمیرکاپاکستان سے الحاق چاہتے ہیں اوردوسراوہ مسلمان ہیں اگروہ مسلمان نہ ہوتے تومشرقی تیمورکی طرح کب کے آزادہوچکے ہوتے اقوام متحدہ کشمیریوں کی مجرم ہے جس نے بھارتی مظالم پرآنکھیں بندکی ہوئی ہیں مظلوم کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے دوہرامعیار اپنا رکھا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا حکمران یادرکھیں کہ کشمیرکی آزادی کے بغیربھارت سے کسی قسم کے مذاکرات اودستی نہیں ہوسکتی کشمیرکی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش کی جارہی ہے کشمیرکی تحریک مقدس تحریک ہے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے اگرحکمران سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیرمذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتاہے تو وہ اس کے لیے ٹائم فریم دیں کشمیرکی آزادی پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے بھارت نے اگرکشمیرکوآزادی نہ دی تو بھارت بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا جہادی تحریک کودہشت گردقراردینے کی پیچھے استعماری قوتوں کی سازش ہے جومسلمانوں کومظلوم دیکھناچاہتے ہیں پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے ۔

کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی، حمایت اﷲ نے کہاکہ کشمیرآزادہو گا اورسارے کاسار اآزادہوگا گلگت بلتستان کوتقسیم کرنے کی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے عامرمغل نے کہاکہ بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیرپر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا ۔

اس نے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی حکومت اپنی کشمیر پالیسی واضح کرے۔ کاشف چوہدری نے کہاکہ کشمیریوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں۔بھارت سے یکطرفہ دوستی وتجارت یا کشمیر یوں کی مرضی کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قوم قبول نہیں کرے گی۔کشمیری کسی سیکولراورلبرل پاکستان کے لیے قربانی نہیں دے رہے بلکہ وہ اسلامی پاکستان کے ساتھ شمولیت کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ،علامہ عبدالعزیزچشتی نے کہاکہ کشمیربزوربازو بھارت سے آزادکروائیں گے