بی سی سی آئی نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کردیا

جمعہ 5 فروری 2016 19:47

بی سی سی آئی نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،فاسٹ باؤلر محمد شامی ،تجربہ کار آل راؤنڈر یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ کو کو شامل کر لیا گیا۔ بی سی سی آئی چیف سلیکٹرپاٹیل نے کہا کہ ہمیں دھونی پر پورا بھروسہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی قیادت کرنے کیلئے سب سے موزوں شخصیت ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں آرام کی غرض سے باہر کیے جانے والے ویرات کوہلی کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ ان کی جگہ منیش پانڈے کو اسکواڈ میں جگہ چھوڑنی پڑی۔15 رکنی اسکواڈ میں پاون نیگی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابھی تک کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا، انہیں آئی پی ایل میں شاندار باؤلنگ کے ساتھ ساتھ نچلے نمبروں پر جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ایشیا ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ہندوستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔مہندرا سنگھ دھونی(کپتان)، روہت شرما، شیکھر دھاون، ویرات کوہلی، سریش رائنا، یوراج سنگھ، اجنکیا راہانے، رویندرا جدیجا، ہردک پانڈیا، روی چندرہ ایشون، ہربھجن سنگھ، جسپریت بمرا، پاون نیگی، اشیش نہرا اور محمد شامی۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 24 فروری سے بنگلہ دیش میں ہو گا جبکہ ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز دوسرے راؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

متعلقہ عنوان :