پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کا اسلام‌ آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 20:36

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی کا اسلام‌ آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا اسلام‌ آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہی اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ ٹوٹل حاصل کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ بھی پہلے باولنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔