پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت پیش

اقوام متحدہ کشمیر بارے اپنی قرار دادوں پر عمل کرائے، کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے دیا جائے ، یادداشت میں مطالبہ

جمعہ 5 فروری 2016 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء) پاکستان کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کشمیر کمیٹی کے رکن اعجاز الحق، رکن قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان اور شکیلہ نعمان نے یادداشت یہاں اقوام متحدہ کے نمائندے کے حوالے کی۔ یادداشت میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں اپنی قرار دادوں پر عمل کرائے، کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی استعمال کرنے دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :