ائیرپورٹس پر پیپلز پارٹی کے 3 اہم رہنماوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں: شاہد مسعود

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 21:41

ائیرپورٹس پر پیپلز پارٹی کے 3 اہم رہنماوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء) معروف صحافی شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ائیرپورٹس پر پیپلز پارٹی کے 3 اہم رہنماوں کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کے انکشاف کے بعد پیپلز پارٹی کے تین اہم رہنماوں کے نام ملک کے تمام ائیرپورٹس کی اسٹاپ لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔ ان رہنماوں میں رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز، شاہجہاں بلوچ اور جاوید لنگوری شامل ہیں۔ شاہد مسعود نے مزید بتایا ہے کہ اسٹاپ لسٹ میں ان لوگوں کے نام شامل ہوتے ہیں جنہیں ائیرپورٹ پر داخل ہوتے ہی سفر نہ کرنے سے روکتے ہوئے واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :