وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرپشن کے الزامات پرپنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفسیر عبدالمجید شاہد کومعطل کردیا، تحقیقات کا حکم

جمعہ 5 فروری 2016 22:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزارت اطلاعات کی سمری پر پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے سینئر آفسیر عبدالمجید شاہد کو کرپشن اور بدعنوانی کے الزامات پرفوری طور پرمعطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر کے آفسیر عبدالمجید شاہد کو کرپشن اور بدعنوانی کے مبینہ الزامات پر وزیراعلی نے معطل کردیا ہے ۔

اس ضمن میں وزارت اطلاعات نے ایک سمری وزیراعلی کو بھجوائی تھی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی ہے ۔ڈاکٹرراحیل صدیقی کوانکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے جو آئندہ چند روز میں عبدالمجید شاہد پر عائد کیے جانے والے کرپشن کے الزمات کی باضابطہ تحقیقات شروع کرکے وزیراعلیٰ کورپورٹ پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :