پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 فروری 2016 22:38

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 146 رنز ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 5فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 146 رنز کا ہدف دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہےتو اننگز کے آغاز میں ہی محمد حفیظ 9 گیندوں پر 11 رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ میلان تھے جنہوں نے 14 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز سکور کیے ۔

پشاور زلمی کو تیسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں 43 رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جو 8رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے ۔ شاہد یوسف اور شاہد آفریدی 16،16 رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ تمیم اقبال 51 رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے ، ڈیرن سیمی دس رنز کرکے باہر لوٹے اور وہاب ریاض 9 اور جنید خان ایک رن پر ناٹ آوٹ رہے اور یوں پشاور نے بیس اوورز میں 7 وکٹوں پر 145 رنز سکور کرکے اسلام آباد کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا ، اسلام آباد کی جانب سے رسل نے تین جب کہ رومان ، اجمل اور واٹسن نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

شائقین کی توقعات کے برعکس یہ میچ بھی لو اسکورنگ رہا تاہم ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں پہلی مرتبہ 140 رنز کا ہدف عبور کیا گیا ہے۔ جبکہ پشاور کے کپتان شاہد آفریدی توقعات پر ایک مرتبہ پھر سے پورا نہ اترتے ہوئے بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 146 رنز ..