حکومت نے بات چیت سے کبھی انکارنہیں کیا، پی آئی اے ملازمین فلائٹ آپریشن بحال کریں تومذاکرات کیلئے تیارہیں ،ہمارامقصدپی آئی اے ملازمین کوساتھ لیکرچلناہے، سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کونقصان پہنچا،چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرکی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

ہفتہ 6 فروری 2016 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 5فروری۔2016ء) چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے کہاہے حکومت نے بات چیت سے کبھی انکارنہیں کیاپی آئی اے ملازمین ہڑتال ختم کرکے فلائٹ آپریشن بحال کریں تومذاکرات کیلئے تیارہیں ،ہمارامقصدپی آئی اے ملازمین کوساتھ لیکرچلناہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محمدزبیرنے کہاکہ پی آئی اے کے 9فیصدشیئرزپرائیویٹ اور91فیصدحکومت کے پاس ہیں ،پی آئی اے کے زیادہ شیئرزاورمینجمنٹ حکومت کے پاس رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے قومی اداروں کونقصان پہنچا،دیگرممالک کی ائیرلائنزمیں مینجمنٹ کے فیصلوں کوترجیح دی جاتی ہے لیکن یہاں مینجمنٹ کے فیصلوں پرعمل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کاجمعہ کی صبح فون آیاتھااورانہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہرکی تھی ،حکومت نے کبھی بھی بات چیت سے انکارنہیں کیا،ہمارامقصدپی آئی اے ملازمین کوساتھ لیکرچلناہے۔تاہم بعدمیں اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جب تک پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ختم نہیں ہوتی مذاکرات نہیں ہوں گے اورپی آئی اے کافلائیٹ آپریشن بحال ہونے تک کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوسکتے

متعلقہ عنوان :