پی ایس ایل ،پشاور زلمے نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
ہفتہ 6 فروری 2016 00:35
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمے سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو24رنز سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 146رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنا سکی ۔ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان پہلے ہی اوور میں شان ٹیٹ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
پشاور زلمے کے محمد اصغر نے بابر اعظم کا 0اورعمر امین کا4 رنز پر شکار کیا۔ اسلام آباد کو چوتھا نقصان شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 28 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے. اسلام آباد یونائیٹڈ کے سیم بلنگز 26 رنز جبکہ مصباح الحق اور آندرے رسل 12،12رنز بنا سکے ۔(جاری ہے)
پشاور کی جانب سے وہاب ریاض اور محمد اصغر نے تین،تین جبکہ شان ٹیٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
اس سے قبل پشاور زلمے کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں اوپنر محمدحفیظ 9رنز بنا کر شین واٹسن کی گیند پر آﺅٹ ہو گئے جبکہ دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیوڈ مائی لان ہیں جنہوں نے 14 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز سکور کیے۔پشاورزلمے کو تیسرا نقصان کامران اکمل کی صورت میں 43رنز کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جو 8رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔تمیم اقبال 51رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ شاہد آفریدی 16اور ڈیرن سیمی 10رنز بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل نے 3 جبکہ نعمان رئیس،سعید اجمل ،شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.