پی ایس ایل ، پشاور زلمے کے مین آف دی میچ محمد اصغر کا رمیز راجہ کو شاندار جواب

ہفتہ 6 فروری 2016 01:59

پی ایس ایل ، پشاور زلمے کے مین آف دی میچ محمد اصغر کا رمیز راجہ کو شاندار ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6فروری- 2016ء) پشاور زلمے کے نوجوان لیفٹ آرم سپن بولر محمد اصغر کو میچ میں 3وکٹیں لینے اور دو شاندار کیچ پکڑنے پر مین آف کی میچ قرار دیا گیا جس کے بعد انہوں نے رمیز راجہ کو انٹرویو میں شاندار جواب دیکر گراونڈ میں موجود افراد کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد اصغر نے اپنی جادوئی باﺅلنگ سے اسلام آباد کے بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہ دیا اور عمر امین ، بابر اعظم اور کپتان مصبا ح الحق کو پویلین کی راہ دکھانے کے ساتھ ساتھ سیم بلنگز اور آندرے رسل کے شاندار کیچز بھی پکڑے ۔

(جاری ہے)

مین آف میچ ایوارڈ ملنے کے بعد جب رمیز راجہ کے کیچز سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ پٹھانوں کی طرح بڑے بڑے ہیں جس میں ایک دفعہ گیند آجائے تو انتی آسانی سے نکل نہیں سکتی ۔ محمد اصغر کے اس عمدہ جواب پر گراﺅنڈ میں موجود تمام افراد ہنسنے لگ گئے اور سب نے سپنر کی کارکردگی کو سراہا ۔


Funny Joke of Muhammad Asghar Made Ramiz Raja... door ali-baba-technocraft