چوراگر چوری کرتے ہوئے تصویر بنوائے گا تو پکڑا ہی جائے گا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 فروری 2016 09:23

چوراگر چوری کرتے ہوئے تصویر بنوائے گا تو پکڑا ہی جائے گا

چور کو فوٹوبوتھ میں چوری کرتے ہوئے کم از کم مسکراتے تو رہنا چاہیے تھا۔
بتاویا، الینوائے پولیس کے مطابق وہ ایسے چور کی تلاش میں ہیں، جس نے فن وے امیوزمنٹ آرکیڈ کے فوٹو بوتھ سے 75ڈالر چرائے ہیں۔ اس طرح کے فوٹوبوتھ میں لوگ مشین میں پیسے ڈال کر لمحوں میں اپنی پرنٹ شدہ تصویر حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فوٹو بوتھ میں لگی مشین، بوتھ میں داخل ہونے والے تمام افراد کی تصویریں بھی اپنی میموری میں محفوظ رکھتی ہیں۔


رائٹرز کے مطابق چوری کی اس واردات کےد وران مشین نے چور کے کئی فوٹو لیے، جو پولیس نے، شناخت کے لیے ، عوام میں تقسیم کر دئیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اگر کوئی اس مشین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرے، یہ تب بھی تصویریں بنانا شروع کر دیتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی یہ واردات پچھلے سال نومبر میں ہوئی تھی تاہم پولیس نے اسی ہفتے اس مشین کی مرمت کرا کر چور کی تصویریں حاصل کی ہیں۔