شابا ش خیبر پختونخواہ۔۔ کے پی کے نے تعلیمی اداروں کے لیے شاندار اینٹی ٹیرر پلان متعارف کروا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 11:53

شابا ش خیبر پختونخواہ۔۔ کے پی کے نے تعلیمی اداروں کے لیے شاندار اینٹی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 فروری 2016ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ایک صحافی نے کے پی کے کی وزارت تعلیم کا شاندار اینٹی ٹیرر پلان بتاتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو ایک سر کولر ایشو کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا چوکیدار نہیں چلا سکتا تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، اگر وہ نہیں چلا سکتا تو اپنے کسی اور رشتہ دار کو ساتھ لے کر آئے جو بندوق چلانا جانتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کے پی کے حکومت نے پولیس سے ہٹ کر والدین اوراساتذہ کی کونسل پرعائد کر دی ہے ۔ کہ اسلحہ بھی وہی خریدیں گے اور اس بات کا جائزہ بھی لیں گے کہ چوکیدار کو بندوق چلانا آتی ہے یا نہیں۔ اور اگر نہیں آتی تو اُسے کہا جائے گاکہ اس کا انتظام کرے ۔ اور چوکیدار کے ساتھ آیا ہوا اس کا کوئی بھی رشتہ دار بلا معاوضہ حب الوطنی کے جذبے سے سر شار چوکیدار کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے گا۔