پاکستان سپر لیگ میں کل مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 6 فروری 2016 11:57

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کل اتوار کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز جبکہ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ اسلام آباد کی ٹیم پہلے دونوں میچز ہار چکی ہے۔ دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں میچز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :