جہاز میں گلوکارسونونگم کا کنسرٹ ، 5 ائیر ہوسٹسز کی معطلی با عث بن گیا

بھارتی ہوا بازی کے ریگولیٹر نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا احکامات جاری کردیئے

ہفتہ 6 فروری 2016 12:20

جہاز میں گلوکارسونونگم کا کنسرٹ ، 5 ائیر ہوسٹسز کی معطلی با عث بن گیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء)بھارتی گلوکار سونو نگم کے جہاز میں عملے کے مائک سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے گانا گانے کے بعد بھارتی ہوا بازی کے ریگولیٹر نے اس پر خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سونو نگم کے جہاز میں گانا گانے کے بعد سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ائیر لائن کو جہاز پر موجود 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا کہا جنہوں نے گلوکار کو فلائٹ انٹرکام استعمال کرنے کی اجازت دی۔

ائیر لائن انتظامیہ کو مستقبل میں ایسے کوئی واقعہ نہ پیش آنے کے لیے بھی خبردار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 4 جنوری کو جودھ پور سے ممبئی آنے والی پرواز میں گلوکار سونو نگم نے جہاز پر موجود اپنے مداحوں کی درخواست پر دو گانے گائے تھے جس میں مقبول فلم ویر زارا کا گانا ’دو پل رکا‘ اور ابھیشیک بچن کی فلم کا گانا ’پنچھی ندیا‘ شامل ہیں۔ہندوستانی ویب سائٹ مس مالنی نے اس کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شئیر کی تھی۔