ہالی ووڈ فلم ” زولینڈرٹو“ کا پریمئیرمیں سیلفی کا عالمی ریکارڈقائم

ہفتہ 6 فروری 2016 12:44

ہالی ووڈ فلم ” زولینڈرٹو“ کا پریمئیرمیں سیلفی کا عالمی ریکارڈقائم

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) ہالی ووڈ کی فلم ” زولینڈر ٹو “ کے شاندار پریمیئرمیں معروف اداکاروں کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔ ادکار بین اسٹیلرنے سب سے بڑی سیلفی اسٹک سے تصویر بناکرعالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی فلم زولینڈر ٹو کا شاندار پریمیئرلندن میں ہوا، تقریب میں فلم کے مرکزی کردار بین اسٹیلر، پینی لوپ کروزاوراوون وِلسن نے شرکت کرکے پریمیئرکو چارچاند لگا دیئے۔

اس موقع پربین اسٹیلر نے سب سے بڑی سیلفی اسٹک سے سیلفی لے کرعالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔انھوں نے ساتھی اداکاروں کی مدد سے ساڑھے آٹھ میٹر لمبی سیلفی اسٹک میں موبائل لگایا اوراسے کافی بلندی پرپہنچا کرسیلفی بنائی جس کی گنیز بک آف ریکارڈز کے جج نے باقاعدہ تصدیق کردی۔