اداکارہ مدیحہ شاہ پرسوں اپنی36ویں سالگرہ منائیں گی

ہفتہ 6 فروری 2016 12:45

اداکارہ مدیحہ شاہ پرسوں اپنی36ویں سالگرہ منائیں گی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء )اداکارہ مدیحہ شاہ ( پیر ) اپنی36ویں سالگرہ منائیں گی ۔ سوشل میڈیا کے مطابق مدیحہ شاہ 8فروری 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام روبینہ بٹ ہے تاہم شوبز کی دنیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام تبدیل کر کے مدیحہ شاہ رکھ لیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد ازاں ٹی وی اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

ان کی مشہور فلموں میں چاہتی ہوں ، لات صاحب ، میں نے پیار کیا ، منڈا کشمیری ، میں جینا ، مجاجن ، نرگس ، ننگے پاں ، پیاسا ساون اور زمین آسمان سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں ۔ مدیحہ شاہ شادی کر کے آج کل کراچی میں رہائش پذیر ہیں اوراپنی 36ویں سالگرہ اپنے شوہر اور دوست احباب کے ہمراہ منائیں گی ۔