میری آنیوالی فلم ” دل لگی “ بھرپور کامیابیاں حاصل کریگی‘ مہوش حیات

ہفتہ 6 فروری 2016 12:47

میری آنیوالی فلم ” دل لگی “ بھرپور کامیابیاں حاصل کریگی‘ مہوش حیات

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میری آنے والی فلم ” دل لگی “ بھرپور کامیابیاں حاصل کرے گی ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح سال 2015ء میں ریلیز ہونے والی فلم ” جوانی پھر نہیں آنی “ نے سب سے شاندار بزنس کیا تھا اسی طرح ”دل لگی “ بھی ریکارڈ ساز بزنس کرے گی ۔

(جاری ہے)

اس فلم میں بھی ہمایوں سعید میرے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ مہوش حیات نے کہا کہ میرے اور اداکار ہمایوں سعید میں بڑی ذہنی ہم آہنگی اور اچھی دوستی ہے اور اسی وجہ سے مجھے ان کے سامنے کام کرتے ہوئے کوئی گھبراہٹ نہیں ہوتی ۔ فلم ”دل لگی “میں ہدایتکار ی کے فرائض ندیم بیگ انجام دے رہے ہیں جو اس سے پہلے متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل اور فلم ” جوانی پھر نہیں آنی “ کی ڈائریشن کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :