ہالی ووڈ فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں ، بولی ووڈ میں نام کمانا چاہتی ہوں‘ قطرینہ کیف

ہفتہ 6 فروری 2016 12:52

ہالی ووڈ فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں ، بولی ووڈ میں نام کمانا چاہتی ہوں‘ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور“ کی تشھیر میں مصرو ف ہیں۔اداکارہ نے حال میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آجکل بولی ووڈ انڈسٹری کی بیشتر ٹاپ ہیروئنز ہالی ووڈ انڈسٹری میں قسمت آزمائی کیلئے جا رہی ہیں۔ تاہم انھیں ہالی ووڈ فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ صرف بولی ووڈ فلموں میں اداکاری کی خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ بیشتر اداکارائیں اپنے ہالی ووڈ پروجیکٹس میں مصروف ہیں ایسے میں بولی ووڈ انڈسٹری میں انکے لئے ذیادہ سکوپ ہے۔ فلمساز انکی ہمعصر دیگر اداکاراوٴں کی غیر موجودگی میں اہم کرداروں کیلئے انھیں اپنی فلموں میں چانس دیں گے جو انکے لئے ذیادہ فائدہ مند ہیں۔ واضح رہے اداکارہ کی رواں سال3فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔قطرینہ کیف کی رواں سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلموں میں ”فتور“، ”’بار بار دیکھو“ اور ”جگا جاسوس “ کے نام شامل ہیں