خواتین کی عزت کریں انکے لباس کی نہیں ‘ ودیا بالن

ہفتہ 6 فروری 2016 12:52

خواتین کی عزت کریں انکے لباس کی نہیں ‘ ودیا بالن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے کے مردوں کو چاہیے وہ خواتین کے لباس کی نہیں بلکہ ان کی عزت کریں۔اداکارہ نے یوتھ فار یونٹی کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب معاشرے کے مردوں کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ معاشرے کے افراد کو خواتین کے لباس پر تنقید ترک کر دینی چاہیے اور لڑکیوں کو انکی مرضی و منشاء کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کرنے دینا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ صرف فلمی ہیروئن کی بات نہیں کر رہی ہیں بلکہ وہ عام لڑکیوں کی بات کر رہی ہیں۔ ودیا بالن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سجنا سنورنا اور اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننا ہر عورت کا حق ہے اسے ایسا کرنے سے روکنا کسی کا کوئی حق نہیں ہے۔ واضح رہے اداکارہ فنی سفر کے دوران بیشتر خواتین کی زندگی پر مبنی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں