دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور پھر سے اکھٹے ہونے کیلئے تیار

ہفتہ 6 فروری 2016 12:54

دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور پھر سے اکھٹے ہونے کیلئے تیار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون اور رنبیر کپور اپنی گزشتہ برس نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”تماشا“ میں شاندار کیمسٹری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی ووڈ انڈسٹری کی یہ حسین جوڑی ایک مرتبہ سے آن سکرین اکھٹی ہونے کیلئے تیار ہے۔رنبیر کپور اور دیپکا پڈکون تماشا سے قبل کئی ایک بلاک بسٹر فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ساجد نڈیاڈوالا نے دونوں اداکاروں کو اپنی نئی آنے والی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی ہے جس میں اداکاری کیلئے دیپکا اور رنبیر رضامندی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں نڈیاڈوالا کئی ایک سکرپٹس پر کام کر رہے ہیں۔ نڈیا ڈوالا کا کہنا ہے کہ انکی نئی آنے والی فلم2017ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی سب سے بڑی فلم ثابت ہو گی۔واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”دی ریٹرن آف زینڈر کیج“ کی شوٹنگ میں ہالی ووڈ سٹار ون ڈیزل کے ساتھ مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :