ان بروکن‘ انجلینا جولی کی فلم کو جاپانیوں نے اینٹی جاپانی قرار دیدیا

ہفتہ 6 فروری 2016 12:55

ان بروکن‘ انجلینا جولی کی فلم کو جاپانیوں نے اینٹی جاپانی قرار دیدیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی فلم ”ان بروکن“ کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد جاپان میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے۔واضح رہے انجلینا جولی کی ”ان بروکن“ جنگ کے زمانے پر بنائی جانے والی فلم ہے جس میں جنگ کے دوران جنگی قیدی بننے والے امریکی فوجیوں کی زندگی کی داستان فلمبند کرنے کی کو شش کی گئی ہے۔

ان بروکن کی کہانی در حقیقت جاپان کی قید میں جانے والے امریکی فوجیوں میں سے زندہ بچ جانے والے فوجی لوئیس زمپرنی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں اداکارہ نے بطور ہدایتکارہ دکھانے کی کو شش کی ہے کہ لوئس زمپرنی نے جاپان کی کیمپ جیل میں کن کن مظالم کا سامنا کیا۔یاد رہے زمپرنی کی زندگی کی کہانی کو2010ء میں کتاب کی شکل دے دی گئی ، اور اس کا 30مختلف زبانوں ترجمہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اداکارہ انجلینا جولی نے اس پر فلم تیار کی جسے پوری دنیا میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا لیکن جاپان میں نمائش کی اجازت نہ مل سکی۔ جاپانیوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی مذکورہ فلم اینٹی جاپان ہے جس کی وجہ سے ملک کی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے اس کی ملک میں نمائش پر بابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ اداکارہ انجلینا جاپانیوں سے نفرت کرتی ہیں اسی وجہ سے انھوں ایسی فلم تیار کی ہے۔ تاہم اب ایک سال کو عرصہ گزرنے کے بعد ان بروکن کو ٹوکیو کے آرٹ ہاوٴس میں نمائش کی اجازرت دے دی گئی ہے۔ تاہم ملک میں فلم کو بند کرنے کیلئے مظاہرے جاری ہیں