فرانسیسی حکومت نے شاندار بل پاس کر لیا، اضافی کھانا ضائع کرنے پر جُرمانہ اور سزا دینے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 فروری 2016 13:05

فرانسیسی حکومت نے شاندار بل پاس کر لیا، اضافی کھانا ضائع  کرنے پر جُرمانہ ..

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء): فرانسیسی حکومت نے ایک شاندار بل پاس کیا ہے جس میں سُپر مارکیٹس پر غیر فروخت شدہ کھانا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فرانس ایسا قانون پاس کرنے والا پہلا ملک ہے۔ اس بل کے مطابق سُپر مارکیٹس اضافی کھانا کسی چیریٹی کا فوڈ بنک میں جمع کروائیں گی جبکہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والی سُپر مارکیٹ کے مالک کو 75 ہزار ڈالر جُرمانہ یا دو سال قید کی سزا سُنائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ارش دیروابمش وہ شخص ہے جس نے ملک میں یہ مہم متعارف کروائی ۔ فرانس میں اس قانون کو پاس کروانے کے بعد ارش اس مہم کو دوسرے ممالک میں بھی لے جانا چاہتا ہے۔ ارش کی اس مہم کو فرانسیسی عوام کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ، فرانسیسی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں جب ایک عام آدمی مشکل سے اپنی گزر بسر کرتا ہے ایسا اقدام انتہائی قابلٍ تعریف ہے۔ سُپر مارکیٹس سے اضافی یا ضائع کیے جانے والا سامان گلیوں میں بیٹھے غربا میں تقسیم کیا جانا ایک اچھا تصور ہے۔